ٹوبہ ٹیک سنگھ پسند کی شادی ورثا کا جوڑے پر تشد د لڑ کی اٹھا کر لئے گئے

Related Videos
Video Discription: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر لڑکی کے ورثاء کا بہیما نہ تشدد لڑکی کو زبردستی اٹھا کر لے گئے ،چک نمبر 401ج ب میں بھٹہ مزدور امتیاز نے اکرم کی بیٹی ریحانہ بی بی کے ساتھ یکم ستمبر کو پسند کی شادی کی، گزشتہ روز لڑکی کے ورثاء اکرم اور رمضان وغیرہ امتیاز کے گھر پر حملہ آور ہوگئے ،اور امتیاز اور اسکی بیوی ریحانہ بی بی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ،ملزمان نے امتیاز کو مجبور کیا کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دیدے ،شور واویلا سن کر لوگوں کے اکٹھے ہونے پر ملزمان قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ،جس پر ریحانہ بی بی نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں استغاثہ دائر کردیا ،ریحانہ بی بی اور اسکا خاوند امتیاز آج شام عدالت میں بیان دیکر واپس جارہے تھے کہ ڈسٹرکٹ کورٹس کے مین گیٹ کے باہر بیٹھے ہوئے درجن بھر سے زائد مسلح ملزمان نے دونوں میاں بیوی پر حملہ کر دیا ،ریحانہ بی بی کے ورثاء نے دونوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ،اس دوران ریحانہ بی بی کے ورثاء اسے زبردستی اٹھا کر موٹر سائیکل پر اغواء کرکے لے گئے ،اس دوران ریحانہ بی بی کا سر پھٹ گیا ،اور خون بہنے لگا ،دیگر ملزمان نے امتیاز پر تشدد کرتے ہوئے اسے دبوچے رکھا ،امتیاز نے تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو ملزمان کے خلاف اپنی بیوی کے اغواء ،قتل کی دھمکیاں دینے ،اور دونوں میاں بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے پر مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دی ہے ۔

--

Video Just Watched

Dailymotion.com

Youtube.com